Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے اوپنر فخر زمان پاکستان کا سر فخر سے بلند نہ کر سکے۔ لگتا ہے ان سے قسمت کی دیوی روٹھی ہوئی ہے۔ ورلڈکپ میں فخر زمان کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اوپننگ بیٹسمین نے ورلڈکپ کے تمام میچز میں حصہ لیا مگر صرف ایک نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے جبکہ وہ دو مرتبہ صفر پر پویلین لوٹے۔
ٹیم مینجمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فخر زمان کو ڈراپ کرنے کا سوچ رہی ہے جن کی جگہ ٹیم میں سینیئر کھلاڑی شعیب ملک کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ ٹریننگ سیشن میں بھی شعیب ملک کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کی پریکٹس کرتے دیکھا گیا۔
شعیب ملک ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اس لیے ممکن ہے کہ انھیں بنگلہ دیش کے خلاف الوداعی میچ کھلایا جائے۔ دوسری جانب وہاب ریاض کی شرکت بھی انجری کے باعث مشکوک ہے۔ ان کی جگہ حسن علی کو پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔