Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی ان دنوں اپنی خراب کارکردگی کے باعث کافی تنقید کی زد میں ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں سست بیٹنگ پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا پر ان پر جان بوجھ کر ہارنے کا الزام لگا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لیجنڈری کرکٹر ورلڈکپ کے بعد تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کا ورلڈکپ میں آخری میچ سیمی فائنل یا پھر فائنل ہو سکتا ہے جس کے بعد وہ تینوں فارمیٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی انڈین پریمیر لیگ کھیلتے رہیں گے۔ 2004 میں ڈیبیو کرنے والے دھونی اب تک 90 ٹیسٹ، 348 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔