Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے ورلڈکپ کے سات میچوں میں 29.28 کی اوسط سے 205 رنز اسکور کیے جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل ہے۔ رواں ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہونے والی شکست پر امام الحق نے افسردگی کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنی غلط شاٹ پر پچھتا رہے ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ 25 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے تھے لیکن امام الحق غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ قومی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پاکستان کو 41 رنز سے شکست ہو گئی۔
امام الحق نے اس شکست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس صورتحال میں اچھا کھیل رہا تھا اور پاکستان کو میچ جتوا سکتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میرے آؤٹ ہوتے ہی چار وکٹیں جلد گر گئیں اور یہ شکست مجھے تکلیف پہنچا رہی ہے۔