Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیون رابرٹس رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں پی سی بی حکام انھیں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کو پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کے کیون رابرٹس کے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان آ کر کھیل سکتی ہے لیکن مکمل (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) سیریز کا انعقاد فی الحال مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کینگروز کی ٹیم دبئی سے 90 منٹ کی فلائٹ لے کر پاکستان جا سکتی ہے اور وہاں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر فوراََ واہس دبئی آ سکتی ہے۔ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب مارک ٹیلر کینگروز کی ٹیم کے کپتان تھے۔