Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے آئی سی سی قوانین پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مائیکل ہولڈنگ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں جب دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں تو ان کا نیٹ رن ریٹ دیکھنے کے بجائے اس ٹیم کو اگلے مرحلے میں بھیجا جائے جس نے لیگ میچ میں اس ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی ہو جس سے ان کے پوائنٹس برابر ہوئے ہوں۔
انھوں نے ورلڈکپ میچ میں کمینٹری کے دوران کہا کہ پاکستان اگر بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو انھیں سیمی فائنل مرحلے کے لیے آگے بھیجنا چاہیے کیونکہ پاکستان نے راؤنڈ میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ مائیکل ہولڈنگ نے مزید کہا کہ نیٹ رن ریٹ کو پہلی نہیں بلکہ آخری ترجیح بنانا چاہیے۔