Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم اس وقت دورہ ساؤتھ افریقہ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ چھوٹے شاہینوں کو ون ڈے سیریز میں 0-5 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
دورہ ساؤتھ افریقہ پر قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حیدر علی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ حیدر علی نے واحد پریکٹس میچ میں 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 15 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
انھوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 52 جبکہ تیسرے میچ میں صرف 18 رنز اسکور کیے تھے۔ چوتھے میچ میں وہ ایک مرتبہ سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے اور انھوں نے 116 رنز بنائے۔
پانچویں میں 59 جبکہ چھٹے میچ میں حیدر علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ساؤتھ افریقہ کے بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ ہم ایسے اوپننگ بیٹسمین (حیدر علی) کے خلاف کھیل رہے ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی پوری صلاحیت رکھتا اور یہ ہماری شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔