Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بیٹسمین سیف بدر ورلڈکپ میں پاکستان کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہیں۔ انگلیںڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد تقریباََ یہ بات طے ہو گئی تھی کہ پ��کستان سیمی فائنل مرحلے میں جگہ نہیں بنائے گا۔
سیف بدر نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کو مبارکباد دی جس نے فائنل فور ٹیموں میں اپنی جگہ پکی کی۔ انھوں نے یہ اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ یہ میری سالگرہ کا تحفہ نہیں ہے جو میں چاہتا تھا۔
سیف بدر نے کہا کہ ابھی میں بہت تکلیف میں ہوں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں 2023 کے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا اور سب چیزیں ٹھیک کروں گا۔ نوجوان لیگ اسپنر اسامہ میر نے کہا کہ انشاءاللہ ہم دونوں مل کر یہ کریں گے۔