Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغان ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کرنے آئی تو کپتان گلبدین نائب سے ان کے عزائم کے بارے میں پوچھا گیا۔ گلبدین نائب نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بارے میں تو کچھ کہنے سے انکار کیا مگر یہ دعویٰ کیا تھا کہ ٹیم ایونٹ میں دو، تین اپ سیٹ ضرور کرے گی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
افغان ٹیم ورلڈکپ میں اپنے تمام 9 میچز ہار گئی۔ افغانستان نے ورلڈکپ میں پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جہاں انھیں سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔ سری لنکا نے افغانستان کے خلاف 34 رنز سے فتح حاصل کی۔ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ ہاتھوں سات اور ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں 9 وکٹوں کی شکست سے دوچار ہوئی۔
انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف 150 جبکہ بھارت نے 11 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دی اور پاکستان نے افغان ٹیم کے خلاف 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دی۔