Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں بیٹسمینوں نے خوب رنز بٹورے اور بولرز جم کر دھلائی۔ پانچ بیٹسمینوں نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ بھی رقم کر دی ہے۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پانچ بیٹسمینوں نے ایک ہی ایڈیشن میں 500 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں۔ رواں ورلڈکپ میں ٹاپ اسکورر بھی یہی پانچ کھلاڑی ہیں۔
سب سے پہلا نمبر روہت شرما کا ہے جنہوں نے 544 رنز بنائے اور اس میں چار شاندار سینچریاں بھی شامل ہیں۔ شکیب الحسن 542 رنز بنا کر دوسرے نمبر اور ڈیوڈ وارنر 526 رنز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ایرون فنچ 504 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں اور جوئے روٹ نے 500 رنز بنا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ شکیب الحسن کے علاوہ باقی چار پلیئرز کی ٹیموں نے سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا ہے۔