Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سیلفیاں لینے کے حوالے سے مشہور پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی جگہ اب کسی اور کھلاڑی نے لے لی ہے۔ نیا سیلفی کنگ کون ہے؟ اس بات سے ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی نے پردہ اٹھا دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر پر امام الحق کی پریکٹس سیشن کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی اور سوال کیا گیا کہ یہ کون ہے؟
اس سوال کے جواب میں اظہر علی نے امام الحق کو سیلفی کنگ کے لقب سے پکارا اور ایسا لگ رہا ہے کہ امام الحق نے احمد شہزاد سے سیلفی کنگ کا خطاب چھین لیا۔ امام الحق کی ورلڈکپ میں پرفارمنس کچھ خاص نہیں رہی اور پاکستان کو پورے ایونٹ میں ایک، دو میچز کے علاوہ ٹاپ آرڈر کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔