قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ورلڈکپ کے بعد شادی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف ورلڈکپ میچ میں یادگار اننگز کھیل کر پوری دنیا کی توجہ حاصل کرنے والے عماد وسیم نے جیون ساتھی چن کر شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عماد وسیم والدین کی پسند سے ایک برطانوی دوشیزہ کو اپنی دلہن بنانے جا رہے ہیں۔ ماضی میں عماد وسیم کی افغان لڑکی کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی تھی جس وجہ سے انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ عماد وسیم کی شادی کی تاریخوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ورلڈکپ کے بعد تمام معاملات طے ہو جائیں گے۔