Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کرکٹ ٹیم کے 18 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین اکرام علی خیل ورلڈکپ میں نصف سینچری اسکور کرنے والے دنیا کے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اکرام علی نے یہ ریکارڈ 18 سال اور 278 دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا۔
اکرام علی خیل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری تھی اور یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اکرام علی نصف سینچری کو سینچری میں تبدیل کر لیں گے مگر بدقسمتی سے 86 رنز پر کرس گیل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کے تمیم اقبال نے 17 سال 362 دن کی عمر میں ورلڈکپ کے دوران نصف سینچری اسکور کی تھی جبکہ ان کے ہم وطن محمد اشرفل نے 18 سال اور 234 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔