شاہینوں نے وطن واپسی کے لیے بیگز پیک کر لیے۔ ٹیم مینجمنٹ نے بھی کھلاڑیوں کی ٹکٹیں بک کروا لی ہیں۔ پاکستان ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیل کر وطن واپس روانہ ہو گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی جیت کے بعد قومی ٹیم میں مایوسی چھا گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مایوس اور پریشان ہیں، ٹیم منیجمنٹ کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ آخری میچ پر فوکس قائم رکھا جائے۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد اگلے روز ہی وطن واپس آ جائے گی۔ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی لندن اور کچھ دبئی میں بھی قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم ورلڈکپ سے تقریباََ باہر ہو گئی ہے۔