Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرس گیل کا بلا ورلڈکپ 2019 میں خاموش رہا۔ دو نصف سینچریوں کے علاوہ وہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ پاکستان کے خلاف نصف سینچری کے ساتھ ورلڈکپ کا آغاز کرنے والے کرس گیل نے میگا ایونٹ کے نو میچز میں 242 رنز اسکور کیے۔
افغانستان کے خلاف کرس گیل بیٹنگ کرنے میدان میں اترے تو انھیں ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کا ٹاپ اسکورر بننے کے لیے 47 رنز درکار تھے مگروہ سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
کرس گیل ورلڈکپ کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کے ٹاپ اسکورر بھی بن سکتے تھے تاہم وہ اس ریکارڈ میں بھی برائن لارا سے دس رنز پیچھے رہ گئے۔
برائن لارا نے 295 میچز میں 10,348 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کرس گیل اتنے ہی میچز میں 10،338 رنز بنا سکے۔ کرس گیل ریٹائرمنٹ سے یوٹرن لے چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انھیں برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔