Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹسمین برائن لارا سے سوال ہوا کہ ان کے فیورٹ بیٹسمین ویرات کوہلی ہیں یا پھر سچن ٹنڈولکر؟ برائن لارا نے جواب دیا کہ معذرت کے ساتھ ویرات کوہلی بہت بہترین بیٹسمین ہے لیکن میرے آل ٹائم فیورٹ سچن ٹنڈولکر ہی ہیں۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ میرے خیال سے جدید کرکٹ میں ویرات کوہلی سے بہترین بیٹسمین اور کوئی نہیں ہے مگر ویرات کوہلی کا موازنہ سچن ٹنڈولکر سے کرنا قبل ازوقت ہو گا۔
برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی ورلڈکپ میں پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ایونٹ میں ویسٹ انڈیز نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا، ہر ٹیم میں وقت کے ساتھ بہتری آ رہی ہے مگر بدقسمتی سے گزشتہ کچھ سال سے ہماری ٹیم میں زرا بھی بہتری نہیں آئی۔ ویسٹ انڈین ٹیم ورلڈکپ کے 9 میچوں میں سے صرف دو میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔