Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق کھلاڑیوں نے ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی مخالفت کر دی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر راؤ افتخار انجم نے کہا کہ ہماری ٹیم ابھی نوجوان کرکٹرز پر مشتمل ہے، ہمیں اسی ٹیم پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں اتنا برا نہیں کھیلا بس قسمت سے نہ ساتھ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہم سے بھی برا کھیلیں جبکہ ہم نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی۔
اظہر علی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی مگر بدقسمتی سے سیمی فائنل میں نہیں جا سکے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے زیادہ پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کھیلنے کے حقدار تھے۔