دنیائے کرکٹ میں مہندر سنگھ دھونی کو مسٹر کول کہا جاتا ہے مگر اب وہ جینٹل مین بھی بن گئے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی اپنے کرکٹ کیرئیر کے آخری میچز کھیل رہے ہیں اور رپورٹس آ رہی ہیں کہ وہ ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت کا سیمی فائنل یا فائنل میچ مہندر سنگھ دھونی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔ بھارت کے سب سے کامیاب کپتان رہنے والے ان دنوں بیٹنگ کے دوران بلے پر مختلف کمپنیز کے لوگو استعمال کر رہے ہیں اور ان لوگوز کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ ان کمپنیز کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ اس اقدام پر مہندر سنگھ دھونی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔