Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں بری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ معین خان کے مطابق پاکستان نے میگا ایونٹ میں بہتر پرفارم کیا۔ انھوں نے کہا پاکستان نے انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو ویسٹ انڈیز، بھارت اور آسٹریلیا کیخلاف بڑے مارجن سے شکست نہیں ہوتی تو ٹیم کو ورلڈکپ میں اتنی زیادہ پریشانی پیش نہ ہوتی۔
معین خان نے مزید کہا کہ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم سے کسی کو امید نہیں تھی کہ وہ اتنا اچھا پرفارم کریں گے مگر ورلڈکپ میں کینگروز دباؤ میں نہیں آئے اور شاندار پرفارم کیا، ہماری ٹیم کو بھی بڑے ایونٹ میں ذہنی طور پر اسی طرح مضبوط ہونا ہو گا۔