Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ گرین شرٹس کو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ نقصان دو میچوں سے ہوا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف بدترین شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ان کا رن ریٹ بہت زیادہ گر گیا جبکہ سری لنکا جیسی کمزور ٹیم کیخلاف میچ میں بارش نے پاکستان کی مشکلات مزید بڑھا دی تھیں۔
پاکستانی شائقین کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے باہر ہونے کا غم ابھی بھولے نہیں تھے کہ سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ پاکستانیوں کے جلے پر نمک چھڑکنے لگے۔ انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ورلڈکپ میں جتنے بھی میچ بارش کی نذر ہوئے ان میں سب سے بھاری میچ پاکستان اور سری لنکا کا ثابت ہوا۔
رسل آرنلڈ کا کہنا تھا کہ کسی حد تک یہ بات درست ہے کہ ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان ناقابل شکست رہا ہے اور پاکستان یہ میچ جیت جاتا تو آج سیمی فائنل میں ہوتا۔