ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے سے باہر ہونے کے بعد پاکستان ٹیم میں تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔ سرفراز احمد بھی اپنی کپتانی پر بول پڑے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کپتانی کے حوالے سے فیصلہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، یہ فیصلہ ورلڈکپ کے بعد بورڈ نے کرنا ہے اور امید ہے کہ کرکٹ بورڈ تمام اقدامات کرکٹ کی بہتری کے لیے اٹھائے گا۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ان کی پرفارمنس ملی جلی رہی ہے۔ صحافی نے ان کی خواہش کے بارے میں پوچھا تو بولے میری خواہش دل میں رہنے دیں۔ سرفراز احمد نے ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ورلڈکپ کے فارمیٹ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان ٹیم کے ڈاؤن فال پر سوال ہوا تو سرفراز احمد نے جواب دینے سے گریز کیا۔