Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق غیرملکی کرکٹرز نے نیٹ رن ریٹ کو فضول قرار دے دیا۔ گریم اسمتھ، سنجے منجریکر اور مائیکل وان سمیت کئی کھلاڑیوں نے پاکستان کو ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کا حقدار قرار دیا۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ رن ریٹ ایک فضول چیز ہے، پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں ہیڈ ٹو ہیڈ میچ میں سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی صلاحیت سے اچھا کھیلا، گھر واپس جانے پر انھیں مایوسی ضرور ہو گی۔ ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا کہ مجھے رن ریٹ سے نفرت ہے۔ سابق انگلش کرکٹر اور موجودہ کوچ این پونٹ نے کہا کہ وہ مائیکل ہولڈنگ کی بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ نیٹ رن ریٹ کی جگہ ہیڈ ٹو ہیڈ کا قانون ہونا چاہیے۔
مائیکل ہولڈنگ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں ہونا چاہیے اور نیٹ رن ریٹ سب سے آخری ترجیح ہونی چاہیے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پہلے ہی آئی سی سی کو بونس پوائنٹس قانون بنانے کی تجویز دے چکے ہیں۔