Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

SA Under-19 vs PAK Under-19

پاکستان انڈر-19 کی دورہ ساؤتھ افریقہ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان نے دورے میں مسلسل چھٹا ون ڈے میچ بھی جیت لیا۔ ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر-19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوورز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ روحیل نذیر نے 74، باسط علی نے 73 اور عرفان نیازی نے 46 رنز اسکور کیے۔
جواب میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹم 222 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جوناتھن برڈ 112 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی، عامر علی، محمد عامر اور شیراز خان نے دو، دو وکٹیں لیں۔ پاکستان کو سات میچز کی سیریز میں 0-6 کی برتری حاصل ہے۔