Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فخر زمان ورلڈکپ 2019 میں متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ مستقبل میں ان کی ٹیم میں جگہ مشکل نظر آ رہی ہے۔ میگا ایونٹ کے آٹھ میچز میں وہ 23 کی اوسط سے صرف 186 رنز ہی اسکور کر سکے۔ اوپنر ورلڈکپ میں تھوڑی سست بیٹنگ کرتے دکھائی دیے جس پر سابق کرکٹرز نے بھی کہا کہ وہ اپنا نیچرل گیم نہیں کھیل رہے۔
پاکستان ٹیم کے اوپنر اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کاٹنے والے شرجیل خان بھی فخر زمان پر بول پڑے۔ اپنے ٹویٹ میں شرجیل خان نے کہا کہ فخر زمان اپنا نیچرل گیم نہیں کھیل رہے تاہم مجھے اس کا علم نہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شرجیل خان کی پابندی اگست میں ختم ہو جائے گی جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔