Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی اوپننگ جوڑی بری طرح ناکام رہی۔ فخر زمان اور امام الحق نے اہم مواقعوں پر وکٹیں گنوائیں۔ امام الحق نے ورلڈکپ کے آٹھ میچز میں صرف 305 رنز بنائے جس میں ایک سینچری شامل ہے جو انھوں نے آخری میچ میں اسکور کی تھی۔ فخر زمان کے لیے ورلڈکپ بھیانک خواب ثابت ہوا۔ وہ آٹھ میچز میں 186 رنز ہی جوڑ سکے۔
بابر اعظم قومی ٹیم کے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے آٹھ میچز میں 474 رنز اسکور کیے۔ حارث سہیل کو صرف پانچ میچز میں موقع دیا گیا۔ انھوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 198 رنز کا اضافہ کیا۔ ٹیم کے سب سے سینیئر بیٹسمین شعیب ملک اور محمد حفیظ نے سب سے زیادہ مایوس کیا۔
شعیب ملک تین میچز میں صرف 8 رنز بنا سکے اور محمد حفیظ کے بلے سے 253 رنز نکلے۔ کپتان سرفرازاحمد نے ورلڈکپ کے آٹھ میچز میں 143 رنز بنائے۔ عماد وسیم نے چھ میچز میں 162 رنز اسکور کیے۔ آصف علی کو صرف دو میچز میں موقع ملا اور انھوں نے 19 رنز بنائے۔