Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی شاندار رہی۔ محمد عامر ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے تو شاہین شاہ آفریدی نے بھی خوب وکٹیں اڑائیں۔ محمد عامر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔ انھوں نے آٹھ میچز میں 21 کی شاندار اوسط سے 17 وکٹیں لیں۔ ان کی بہترین بولنگ 30 رنز دے کر پانچ وکٹیں رہیں۔
شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہوتے ہی چھا گئے۔ انھوں نے پانچ میچز میں 16 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے کیریئر کی بہترین بولنگ کی۔ وہاب ریاض نے آٹھ میچز میں 11 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
شاداب خان نے سات میچز میں 9 وکٹیں لیں۔ حسن علی نے اپنی پرفارمنس سے سب کو مایوس کیا۔ وہ چار میچز میں 256 رنز دے کر صرف دو وکٹیں حاصل کر سکے۔ عماد وسیم نے بھی چھ میچز میں صرف دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔