Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل مرحلے سے پہلے آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ شان مارش انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شان مارش کو رواں ورلڈکپ میں صرف دو میچز کھیلنے کا موقع ملا۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ان کے ہاتھ پر پیٹ کمنز کی گیند لگی جس کے باعث ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شان مارش کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے اور پیٹر ہینڈزکومب اسکواڈ میں شان مارش کی جگہ لیں گے۔ پریکٹس سیشن کے دوران گلین میکسویل کو بھی گیند لگی مگر خوش قسمتی سے وہ سنجیدہ نوعیت کی انجری سے محفوظ رہے۔