Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے مستقبل کے لیے اپنا ہدف مقرر کر لیا۔ آئی سی سی کو دیے گئے انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ میرا ایک ہی ہدف ہے کہ سو فیصد کارکردگی دکھاؤں اور ٹاپ پلیئرز کی فہرست میں اپنا نام شامل کروں۔
انھوں نے کہا کہ وہ اپنی پرفارمنس سے پاکستان ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز جتوانا چاہتے ہیں اور اس ورلڈکپ میں بھی رنز ہوئے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
ان کہا کہنا تھا کہ رنز کرنے کے باوجود جب منفی باتیں کی جاتی ہیں تو افسوس ہوتا ہے کیونکہ آپ اندر سے جتنے بھی مضبوط ہوں یہ چیزیں آپ پر اثر ڈالتی ہیں۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کے پلان کے مطابق کھیلتا ہوں، کبھی دفاعی تو کبھی جارحانہ کھیلنا پڑتا ہے۔ اپنی خوبصورت کور ڈرائیو پر انھوں نے کہا کہ کور ڈرائیو انجوائے ضرور کرتا ہوں مگر کٹ شاٹ بھی میری فیورٹ شاٹ ہے۔