Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کے ساتھ مزید دو سال کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے پہلے انٹرویو دیتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ تین سال زبردست گزرے مگر ان کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے وہ مزید دو سال کام کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میرے مستقبل کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے اور ورلڈکپ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بالکل نہیں چاہتا کہ تین سال ہم نے جو محنت کی وہ ضائع ہو اور کھلاڑی پھر سے پرانی ڈگر پر آ جائیں۔
مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں ہماری کارکردگی اطمینان بخش رہی، کچھ بارشوں اور کچھ غلطیوں کی وجہ سے ہمارا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیا۔