Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان نے ورلڈکپ 2019 کے آخری راؤنڈ میچ میں بنگلہ دیش کو 94 رنز سے شکست دی۔ پاکستان جیت کر بھی سیمی فائنل مرحلے میں نہیں پہنچ سکا۔ میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی مگر یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکے، ہمیں ویسٹ انڈیز سے ہونے والی شکست کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ہم نے تمام میچز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی، اچھی کرکٹ کھیل کر کامیابیاں سمیٹیں اور میں آخری چار میچز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے آغاز میں ہم الگ ٹیم کمبی نیشن کے ساتھ گئے مگر جب وہ کمبینیشن کامیاب نہ ہوا تو ہم نے کمبی نیشن تبدیل کیا جس کے بعد ہم نے تمام میچز جیتے۔