Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ورلڈکپ 2019 میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شکیب الحسن نے ورلڈکپ کے تمام ہی میچوں میں شاندار بیٹنگ اور بولنگ کی۔ پاکستان کے خلاف شکیب الحسن نے 64 رنز کی اننگز کھیلی اور ورلڈکپ 2019 میں اپنے 600 رنز بھی مکمل کیے۔
آل راؤنڈر نے آٹھ میچوں میں 86.57 کی اوسط سے 606 رنز بنائے جس میں ان کی 2 سینچریاں اور 5 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے بولنگ کرتے ہوئے 11 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ آئی سی سی ورلڈکپ کی تاریخ میں شکیب الحسن صرف تیسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے 600 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہو۔
ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام ہے جنہوں نے 2003 کے عالمی کپ میں 673 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے بیٹسمین آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن ہیں۔ انھوں نے 2007 کے ورلڈکپ میں 659 رنز بنائے تھے۔