Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے نوجوان فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ورلڈکپ 2019 میں یہ دوسرا موقع تھا جب مستفیض الرحمان نے پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔ انھوں نے ان پانچ وکٹوں کی ایک روزہ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 103 کر لی۔
وہ بنگلہ دیش کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ انھوں نے 54 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ان سے قبل یہ اعزاز سابق اسپنر عبدالرزاق کے پاس تھا۔ مستفیض الرحمان دیگر ٹیموں کے بولرز کے مقابلے میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں تیزترین بولر ہیں۔
تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے نام ہے جنہوں نے 44 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے مستفیض الرحمان نے ورلڈکپ 2019 میں 20 وکٹیں اپنے نام کیں۔ وہ ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بنے۔