Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دو سال قبل چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کے لیے ورلڈکپ 2019 ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ فخر زمان نے آٹھ میچوں میں صرف 23.25 کی اوسط سے 186 رنز بنائے۔ انھوں نے میگا ایونٹ میں واحد نصف سینچری بھارت کیخلاف اسکور کی تھی جس میں قومی ٹیم کو شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
بنگلہ دیش کیخلاف اہم ترین میچ میں قومی ٹیم کو 300 سے زائد رنز کی فتح درکار تھی تاہم فخر زمان 31 گیندوں پر 13 رنز بنا کر چلتے بنے جس میں 23 ڈاٹ بالز شامل تھیں۔ وہ مایوس کن کارکردگی کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔
ورلڈکپ کے بعد پاکستان ٹیم کو نومبر میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلنی ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ فخر زمان ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھ پاتے ہیں یا نہیں۔ یاد رہے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کی پابندی رواں سال اگست میں ختم ہو رہی ہے۔