Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے امام الحق نے بنگلہ دیش کیخلاف آخری میچ میں سینچری اسکور کر دی۔ امام نے 99 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ میں اپنی پہلی سینچری بنائی۔
امام الحق پاکستان کے سب سے کم عمر بیٹسمین ہیں جہنوں نے ورلڈکپ میں سینچری اسکور کی ہو۔ اس کے علاوہ لارڈز کے تاریخی میدان پر سینچری بنا کر انھوں نے لارڈز کے اعزازی بورڈ پر بھی اپنا نام درج کروا لیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میچ سے قبل ورلڈکپ میں امام الحق نے سات اننگز میں 29.28 کی اوسط سے 205 رنز بنائے تھے جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل تھی جو انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنائی تھی۔ امام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ انھوں نے اپنی ورلڈکپ مہم کا اختتام 305 رنز کے ساتھ کیا۔