Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ میں بھی کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 9.1 اوورز میں 35 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ سب سے کم عمر فاسٹ بولر بن گئے جس نے ورلڈکپ کے ایک میچ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے بھی ایک ریکارڈ چھین لیا۔ انھوں نے ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کی طرف سے بہترین بولنگ اسپیل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ شاہد آفریدی نے 2011 کے ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف آٹھ اوورز میں 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ 2019 میں صرف 5 میچز کھیلے اور 14.62 کی شاندار بولنگ اوسط کے ساتھ 16 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ رواں ورلڈکپ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر محمد عامر رہے جنہوں نے 17 وکٹیں حاصل کیں۔