Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے اپنے کیریئر کا پہلا ورلڈکپ کھیلا اور جاوید میانداد کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان کی طرف سے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم نے اپنے نام کر لیا ہے۔
انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 96 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔ بابر اعظم نے ورلڈکپ کے آٹھ میچوں میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز اسکور کیے جس میں تین نصف سینچریاں اور ایک سینچری بھی شامل تھی۔
بابر اعظم سے پہلے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جاوید میانداد کے پاس تھا جنہوں نے 1992 کے عالمی کپ میں 438 رنز اسکور کیے تھے۔ سعید انور نے 1999 کے ورلڈکپ میں 368 رنز بنائے تھے۔
سابق کپتان مصباح الحق نے 2015 کے میگا ایونٹ میں 350 رنز جوڑے تھے جبکہ رمیز راجہ نے 1987 اور 1992 کے عالمی کپ میں 349، 349 رنز اسکور کیے تھے۔