Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کپتان شعیب ملک نے باضابطہ طور پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ شعیب ملک نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے۔
ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ نے 20 سال تک فخر کے ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کی، آپ نے جو کچھ حاصل کیا اس کے لیے مجھے اور اذہان کو آپ پر فخر ہے۔ شاداب خان نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد مسکراتے رہیں۔
امام الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ شعیب بھائی پچھلے دو سال کے عرصے میں، میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا، میں آپ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا اور میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ سمیت دیگر کرکٹرز نے شعیب ملک کیلئے ٹویٹر پر خاص پیغام لکھا۔