Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک پریس کانفرنس کرنے آئے تو انھوں نے کہا کہ جو بھی نیا کپتان ہو اس کو کم از کم دو سال کا وقت دیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سیریز ٹو سیریز کپتان مقرر کرنے والی پالیسی غلط ہے۔
شعیب ملک کے اس بیان کے بعد کرکٹ حلقوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سرفراز احمد پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے۔
ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ٹیم نے پانچ فتوحات حاصل کیں جس میں شاہینوں نے انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی لیکن رن ریٹ خراب ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک نہیں پہنچ سکی۔