Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے بعد پاکستان ٹیم، کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور اب نئی سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی جس کا پہلا ٹاسک اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کوچز کی پرفارمنس کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں اظہر محمود کی نوکری خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔ مکی آرتھر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک توسیع مل سکتی ہے۔ پی سی بی نے مینجر سے ورلڈکپ کے حوالے سے ٹیم کی رپورٹ طلب کی ہے اور اس کی روشنی میں آنے والے دنوں میں اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔