Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے دوران سابق کرکٹرز نے ٹی وی پر اپنے تبصروں کے دوران کھلاڑیوں پر خوب گرجے برسے اور تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ سابق کھلاڑیوں نے کرکٹ پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں پر ذاتی حملے بھی کیے جس پر اب سابق کوچ اور کپتان وقار یونس کا صبر جواب دے گیا۔
اپنے ٹویٹ میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ قومی چینلز پر جب سابق کرکٹرز کو موجودہ کرکٹرز اور کوچز پر تنقید کرتے دیکھتا ہوں تو ان کی زبان اور رویہ دیکھ کر شرم آتی ہے، تنقید کی کوئی حد ہونی چاہیے۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ سابق کھلاڑی کسی کی عزت کرنا سیکھیں کیونکہ پیسے کمانے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔