Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہونے پر سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھائے گئے اور چہ میگوئیاں اب بھی جاری ہیں کہ انھیں ون ڈے کی قیادت سے ہٹا دیا جائے گا تاہم سرفراز احمد اپنی کپتانی کو لے کر خاصے پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈکپ میں ابتدائی میچز برے کھیلے تاہم سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر اور ویسٹ انڈیز سے بڑی شکست کا بہت نقصان ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اگلے میچز میں رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کی مگر اتنا موقع نہیں مل سکا۔
اپنی کپتانی پر سرفراز احمد نے کہا کہ انھیں پی سی بی نے کپتان بنایا ہے اور وہی میرے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرے گا میں خود سے قیادت نہیں چھوڑ رہا۔ کپتان نے میڈیا سے اپیل کی کہ اب اسے ہیڈلائن نہیں بنایئے گا کہ سرفراز احمد نے کپتانی چھوڑنے سے انکار کر دیا۔