ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ٹیم مینجمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ہیڈکوچ مکی آرتھر اور مینجر طلعت علی اپنی اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کوچ اور مینجر ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ دو ہفتے میں احسان مانی کے سامنے رکھ دیں گے۔ دونوں رپورٹس کرکٹ کمیٹی کے سامنے بھی پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کوچ اور مینجر کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر مبنی رپورٹ بھی تیار کریں گے۔ رپورٹ میں ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے ماحول اور کھلاڑیوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا جائے گا۔ ٹیم مینجر طلعت علی پہلے ہی اپنے بیان میں ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس کو اطمینان بخش قرار دے چکے ہیں۔