Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ کے پانچ میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت کئی ریکارڈز بھی قائم کیے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بہت ہی باصلاحیت فاسٹ بولر ہے۔
وسیم اکرم نے پیشگوئی کی کہ شاہین آفریدی مستقبل کے اسٹار بولر ہیں۔ نھقں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ میں اس قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر ساتھ ہی حیران بھی ہوں کہ ٹیم مینجمنٹ نے انھیں ابتدائی میچوں میں کیوں نہیں کھلایا۔
انھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اپنی غلطیوں پر جلدی قابو پا لیتے ہیں اور ان کی یہی بات مستقبل میں انھیں اسٹار کرکٹر بننے میں مدد کرے گی۔ شاہین شاہ آفریدی خود بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ بس ایک شروعات ہے، وہ وقار یونس اور وسیم اکرم کی طرح کے بولر بننا چاہتے ہیں۔