Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈکپ جیتنے کے لیے بھارتی ٹیم کو سب سے بڑا حقدار قرار دے دیا۔ شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے لیگ میچ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2019 جیتنے کی سب سے زیادہ حقدار ہے اور اگر بھارتی ٹیم تیسری مرتبہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہو گی۔
بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اگر ورلڈکپ کوئی ایشیائی ٹیم جیتے تو زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ بھارتی ٹیم 9 جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کبھی دباؤ میں اچھا پرفارم نہیں کرتی مگر امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست کا مقابلہ ہو گا۔