Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اوپنر روہت شرما ورلڈکپ 2019 میں کئی ریکارڈز بنا رہے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف میچ میں روہت شرما نے ورلڈکپ میں پانچویں سینچری اسکور کی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ ان سے قبل ایک ورلڈکپ میں زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ کمارا سنگاکارا کو حاصل تھا۔ انھوں نے گزشتہ ورلڈکپ میں 4 سینچریاں اسکور کی تھیں۔
روہت شرما رواں ورلڈکپ کے 8 میچوں میں 92.42 کی اوسط سے 647 رنز بنا چکے ہیں جبکہ انھیں ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 27 رنز درکار ہیں۔ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 کے عالمی کپ میں 673 رنز بنائے تھے۔
ورلڈکپ میں پانچویں سینچری بنانے کے بعد روہت شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں اترتے ہوئے میں خود کو یہ احساس دلاتا ہوں جیسے میں نے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا اور نہ ہی کوئی سینچری اسکور کی ہے، یہی سوچ مجھے پرفارم کرنے کیلئے مدد کرتی ہے۔