Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں روایتی حریف انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی مگر اہم میچ سے قبل کینگروز کو شان مارش کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ لیگ مرحلے کے آخری میچ میں ساؤتھ افریقہ کیخلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر بیٹسمین عثمان خواجہ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
عثمان خواجہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔ صرف یہی نہیں آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس بھی ساؤتھ افریقا کیخلاف انجرڈ ہو گئے تھے تاہم وہ اب بھی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
عثمان خواجہ کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مارکس اسٹوئنس کے باہر ہونے کی صورت میں مچل مارش ٹیم کو جوائن کریں گے۔