Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کا ورلڈکپ میں سفر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس فتح کے ساتھ ساؤتھ افریقہ کے سینیئر کرکٹرز عمران طاہر اور جے پی ڈومینی کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا سورج بھی غروب ہو گیا۔ عمران طاہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آخری ون ڈے میچ کھیلنا میرے لیے کافی جذباتی لمحہ تھا۔
انھوں نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر اپنے کرکٹ بورڈ کے بارے میں کہا کہ میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے خواب کو سچ کر کے دکھانے میں میرا ساتھ دیا۔ ڈومینی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے کرکٹ کھیلنے کے ہنر سے نوازا۔ انھوں نے سپورٹ کرنے پر اپنے خاندان، دوستوں، کھلاڑیوں، کوچز اور تمام فینز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔