Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے شہرت پانے والے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کو ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کو پاکستان کا سرپرائز پیکج بھی قرار دیا مگر اس سرپرائز پیکج کو ورلڈکپ کے ایک میچ میں بھی موقع نہ دیا گیا جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ کو کڑی تنقید کا سامنا رہا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد سے محمد حسنین کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ابتدائی میچز میں ہم اپنے سینیئر بولرز کے ساتھ گئے جس میں محمد عامر اور وہاب ریاض کی کارکردگی اچھی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی وکٹیں لینے میں کامیاب نہیں ہو رہے تھے اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو موقع دیا گیا جن کی پرفارمنس آپ سب کے سامنے ہے جس وجہ سے حسنین کو کھیلنے کا موقع نہں مل سکا۔