Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ میں اپنے بلے سے خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جس وجہ سے وہ تنقید کی زد میں ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے سرفراز احمد سے بیٹنگ نمبر اور پرفارمنس کے حوالے سے سوالات داغ دیے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے میں نے اپنا پانچواں نمبر سیٹ کیا ہوا تھا مگر ابتدائی میچز میں ہماری پلان کی ہوئی ٹیم ناکام رہی جس وجہ سے حارث سہیل کو موقع فراہم کر کے اپنا نمبر اسے دیا۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں جبکہ بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کہ آخری اوورز میں جب تیزی سے رنز بنانے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کنڈیشن میں وہاب اور حسن اچھے نتائج فراہم کرتے ہیں اس لیے ان کو خود سے پہلے بھیجتا ہوں۔