Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ 9 جولائی کو مانچسٹر میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت کو اس میچ میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور ون ڈے کرکٹ کے اعدادوشمار بھی یہی بتاتے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں 106 میچز میں آمنے سامنے ہوئیں۔
بھارت نے 55 اور نیوزی لینڈ نے 45 میں فتح سمیٹی، ایک میچ ٹائی ہوا اور پانچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ سات میں سے چار میچز نیوزی لینڈ نے جیتے اور بھارت نے تین میں فتح حاصل کی۔
ورلڈکپ 2019 میں دونوں ٹیموں کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں 2003 کے ورلڈکپ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔