Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے ساتویں ون ڈے میچ میں ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ ساتویں اور آخری میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 48ویں اوور میں 182 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد عامر نے 3 جبکہ محمد حارث اور عامر علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 38ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے حارث خان 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد باسط علی نے 56 رنز بنائے۔ اس وننگ پرفارمنس پر حارث خان کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا جبکہ کپتان روحیل نذیر کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔